مقبوضہ کشمیر میں بی ایس ایف کے28 اہلکارکرونا وائرس کا شکار ہوگئے کشمیرمیں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,374تک پہنچ گئی

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں بی ایس ایف  کے28  اہلکاروں سمیت مزید 166افراد  کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں،جموںوکشمیرمیں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,374تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,236کا تعلق کشمیر  سے اور2,138کاتعلق جموں  سے ہے۔ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 58ہزار 240ٹیسٹ کئے گئے ہیںجن میں 166افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 166 افراد میں سے 34جموں جبکہ 132 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 132افراد میں بی ایس ایف کے 28اہلکار بھی شامل ہیں۔ وائرس سے متاثر ہونے والے 132افراد میں سرینگر میں 66،بارہمولہ میں 18، بڈگام میں 9،پلوامہ میں 10، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 4، بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 9، کولگام میں 9 جبکہ شوپیان میں 1شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 99ہزار 185ہوگئی ہے