یورپین ممالک میں بھارت بے نقاب ہو چکا ،شدید پریشانی کا شکار ہے، محمد غالب

برلن: تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ یورپین ممالک میں جس طرح  بھارت کا ظلم اور بریت اور نام نہاد جمہورت کو بے نقاب کیا جارہا اس سے بھارت شدید پرشانی کا شکار ہے ۔یورپین ایونوں میں کشمیریوں کے حق میں  آواز بلند ہو رہی ہے ۔

تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے زیر اہتمام ہفتہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے  منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بھارت دنیا کو جمہوریت کے نام پر جو دھوکہ دے رہا  ہے اس سے بھارت کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے ۔ یورپین  ممالک کے ایونوں تک مسلہ کشمیرکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف  ممالک کے پارلمنٹیرین کے ساتھ مسلسل رابطے اور لابنگ کی ضرورت ہے ۔

کانفرنس کی صدرات تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے صدر پرویز خالد نے کی، نظامت کے فرائض جنرل سکریٹری فاروق بیگ نے انجام دیے، محمد غالب نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں پاکستانی  اور کشمیری میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے، یورپین مم میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیوں کو بھی مقبوضہ کشمیر کے حالات اور بھارت کی ریاستی  دہشت سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بے تہاشہ قربانیوں کے نتیجے میں مسلہ کشمیر  کی اہمت اور افاددیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد ملے گی ۔ نوجوانوں کو اس محاذ پر محترک کرنے کی ضرورت ہے جو یورپین زبانوں میںعبور رکھتے ہیں۔پرویز خالد نے کہا کہ جرمنی کے مختلف شہروں میں  تحریک کشمیر  کا نیٹ ورک موجود ہے۔ مختلف کشمیری اور پاکستانی سیاسی اور سماجی جماعتیں بھرپور تعاون کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے،محمد غالب

فاروق بیگ نے کہا کہ کشمیر ایک ایسا مسلہ ہے جس پر کسی کو کئی اختلاف نہیں پوری پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔  اتحاد اور یکجہتی کشمیریوں کی جدوجہد کو تقویت ملے گی۔ کانفرنس سے  سے مختلف سیاسی اور سماجی رہنمائوںفرید شاہ، محمد یوسف چند،اعجاز احمد، صحافی مطیح اللہ جان، تحریک کشمیر ہمبرگ کے صدر ریاض شائد، برلن کے صدر خالد محمود بٹ، چوہدری شہزاد،عمران منہاس، پروفیسر شفیق کمبوہ، الیاس چوہدری،اظہر ساہی، منیر حسین ہاشمی،حنیف چوہان،عمر فاروق،طالب علم رہنما شارق جاوید،تحریک کشمیر یورپ  اسپین کے چیئرمین خالد رشیدبیگ ور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔