خان سوپوری کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت

سرینگر 25جون( ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں سینئر حریت رہنماءغلام محمد خان سوپوری نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں رواںماہ سوپور،پلوامہ اور شوپیان میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
خان سوپوری نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے جموںوکشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرر ہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی میںمصروف عمل کشمیریوںکے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے اور دنیا اپنے ذاتی مفادات کی خاطر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کررہے ہیں اور شہداءکی قربانیوںکو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا۔ خان سوپوری نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت کشمیریوںکی منصفانہ جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام، ظلم وتشدد، گرفتاریوں اور خواتین کی  بے حرمتیاںمسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوںنے کہاکہ سینکڑوں حریت پسند نوجوان ، حریت رہنماءاور کارکن بھارت اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی مختلف جیلوںمیں نظربند ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین کے تحت اپنی فورسز کو نہتے کشمیریوںکے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اورہر قسم کی سیاسی و مذہبی سرگرمیوں پر مکمل قدغن عائد ہے ۔ انہوںنے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔