محبوبہ مفتی کا ہندواڑہ میں نمازیوں پر فائرنگ کے بہیمانہ واقعے پر اظہار افسوس

سرینگر08 اپریل ()بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے جمعرات کے روز ایک مسجد میں گھس کر فائرنگ کی جس سے متعدد نمازی زخمی ہو گئے تھے۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں بھارتی فوجیوں کے بہیمانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات علاقے کے تمام اداروں میں پھیلی ہوئی غیر احتسابی سطح کو اجاگر کرتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ نماز کی ادائیگی کی غیرضروری نگرانی مذہبی معاملات میں بھارتی حکومت کی مداخلت ظاہر کرتی ہے ۔