پاک ونڈیز ٹیموں کا پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آج کراچی نیشنل سٹیڈیم میں آمنا سامنا

لاہور: () پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شاہین کپتان بابر اعظم جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

ہوم گراونڈ پر کھیلا جانیوالامیچ شام 6 بجے شروع ہو گا۔ گذشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کے دوران دونوں کپتانوں کا فوٹو سیشن ہوا۔ اس موقع پر کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کے لئے کافی پر جوش ہیں، میچ ڈے پر اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، سینئر اور جونیئرز کا ہمارا اچھا کمبی نیشن ہے۔ شاہین ،حارث اور رضوان اچھی فارم میں ہیں، کپتان کو یہی چاہیے ہوتا ہے کہ کھلاڑی فارم میں ہوں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے قائد نکولس پوران نے کہا کہ ٹی 20سیریز کے لئے اچھی تیاری کی ہے ،ہماری ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،ٹی 20کرکٹ میں جیتنے کا ہر ٹیم کے پاس موقع ہوتا ہے۔