مقبوضہ جموں و کشمیر : کارگل سے 4کشمیری طلبا گرفتار

سرینگر 25جون( ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں نئی دلی پولیس نے لداخ کے ضلع کارگل سے چار کشمیری طلباءکو گرفتار کرلیا ہے ۔
نذیر حسین ، ذوالفقار علی ، ایاز حسین اور مزمل حسین نامی چار طلباءکو بھارتی پولیس نے رواںسال 29جنوری کو نئی دلی میںاسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے ۔ ایس ایس پی کارگل عنایت علی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اوربھارتی پولیس کے خصوصی سیل نے کارگل سے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور انہیں نئی دلی لے جانے کیلئے ایک مقامی عدالت سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیاہے ۔