کورونا وائرس : ملک بھرمیں یومیہ اموات اورمریضوں کی تعداد میں مستقل کمی

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید4 افراد انتقال کرگئے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 300نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ، نئے کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 298 ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے 2 لاکھ 96 ہزار 149کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد  8 ہزار 8881 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں300نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
 
پنجاب
 
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد96 ہزار 832  ہوگئی۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 199افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
 
 سندھ
 
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 469   ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 403 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
 
خیبر پختون خوا
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد 36 ہزار 118ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1250 افراد چل بسے۔
 
بلوچستان
 
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 12ہزار 879کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 141 مریض چل بسے ۔
 
اسلام آباد
 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 15 ہزار649 ہوگئی ،جبکہ اموات کی تعداد 175 تک جاپہنچی ۔
 
گلگت بلتستان
 
گلگت بلتستان میں اب تک 2ہزار 903 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 67 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
 
آزاد کشمیر
 
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار299ہوچکی ہے جبکہ 63 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 80 ہزار 970  ہو گئی ہے ۔،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 42 ہزار 028 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 92 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،  ملک بھر میں اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، اس وقت 1 ہزار 044 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔