مقبوضہ جموں وکشمیر حملے میں بھارتی پولیس اہلکار اور سویلین زخمی

سرینگر 07 دسمبر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک بھارتی پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا .  کل سری نگر میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کی مشترکہ جماعت پر حملہ کیا۔

بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مشترکہ پارٹی پر ضلع کے علاقے حول میں سوزاری پورہ میں حملہ کیا گیا۔

دونوں زخمی پولیس اہلکار فاروق احمد چوپان اور سویلین منیر احمد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔