قریشی کا یورپی یونین سے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد 17 دسمبر: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات اپنےہم منصب اسٹیف بلک کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

وزیر خارجہ نے اپنے ڈچ کاؤنٹر پارٹ کو بھی حالیہ یورپی یونین کے ڈس انفولاب رپورٹ کے بارے میں بتایا جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ جعلی ویب سائٹ اور این جی اوز کے ذریعہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے میں کس طرح ملوث ہے۔

پاکستان اور ہالینڈ نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔