این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے مزید دو شہریوں کو گرفتار کر لیا تین ہفتوں میںاین آئی اے نے مقبوضہ کشمیر سے25 افراد کر گرفتار کر لیا

سری نگر() بھارتی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے مقبوضہ کشمیر کے مزید دو شہریوں کو گرفتار کر  لیا ہے اس طرح  تین ہفتوں میںاین آئی اے نے مقبوضہ کشمیر سے25 افراد کر گرفتار کر لیا ہے ۔این آئی اے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر کے اشفاق احمد وانی اور سوپوربارہمولہ کے عمر بٹ کو  این آئی اے نے گرفتار کیا  ہے ۔ ترجمان نے دعوی  کیا کہ گرفتار شدگان کا تعلق  عسکری تنظیموں سے ہے ۔این آئی اے  عسکری  سرگرمیوں  کی روک تھام کے لیے مقدمہ درج کر کے  10 اکتوبر کو وادی کشمیر میں 18 مقامات پر تلاشی لی اور9  افراد کو گرفتار کیا۔ 20 اکتوبر کو 11 مقامات پر تلاشی کے دوران مزید چار گرفتاریاں کی گئیں۔22 اکتوبر کو 10 مقامات پر تلاشی کے دوران مزید 8  کو گرفتار کیا گیا، جب کہ 29 اکتوبر کو مزید 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔