سری نگر میں حریت رہنما مشتاق الاسلام گرفتار

سرینگر 14 دسمبر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی حکام نے آج سری نگر میں سینئرحریت رہنما مشتاق الاسلام کو گرفتار کیا۔

سری نگر بٹہ مالو میں مشتاق الاسلام کے گھر پر حکام نے چھاپہ مارا اور اسے سری نگر کے کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں بند کیا گیا۔

ادھر جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے ایک بیان میں اسلام آباد کے ریشی محلہ کے رہائشی پارٹی کارکن شبیر احمد شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کی شام انہوں نے آخری سانس لیا۔