صدرمملکت کا اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ،انتظامات کا معائنہ

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی بھی اس موقع پر موجود تھے۔صدر مملکت نے شیلٹر ہوم میں بے گھر اور نادار افراد کیلئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ صدر مملکت کو دہاڑی دار اور دوسرے شہروں سے آئے مزدوروں کیلئے انتظامات پربریفنگ دی گئی ۔ انہیں بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبہ کھلنےکے بعد پناہ گاہ میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔صدر مملکت نے پناہ گاہ میں موجود افرادکے ساتھ کھانا کھایا اور ان سے بات چیت کی ۔ صدر مملکت نے ایم ڈی بیت المال کو بزرگ افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر غریب اور مستحق افراد کی امداد کرنا مذہبی و قومی فریضہ ہے۔فلاحی تنظیمیں، سول سوسائٹی اور مخیر حضرات ان مشکل حالات میں معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھیں۔ انہوں نے پناہ گاہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی بے سہارا اور مزدوروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کی تعریف کی ۔
۔۔۔کٹ ٹو کٹ۔۔۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی۔بیوپاریوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ جانوروں کی خریداری اور قربانی کے وقت حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔ صدر مملکت نے مویشی منڈی میں ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

via ptv news