تھوڑا صبرکرلیں ، پاکستان دنیا میں طاقتور ملک بنے گا، وزیراعظم

میانوالی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم ایک دو شہروں پرپیسہ خرچ کرنے سےترقی نہیں کرتی ، آپ لوگوں نے تھوڑا صبر کرنا ہے ، پاکستان دنیا میں طاقتور ملک بنےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھےآج دووجہ سےبہت خوشی ہورہی ہے، پہلی میانوالی میں اپنےلوگوں کےساتھ ہونےکی ہے، اس علاقےکاسب سےبڑامسئلہ پانی کاتھا، سوا3ارب کی اسکیم سےسوائے2کےتمام یوسیزکوپانی ملےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی یہاں آتاتوسب سےزیادہ درخواستیں پانی نہ ملنےکی ملتی تھیں، اس علاقےمیں بڑامسئلہ تھاکہ لڑکیوں کےاسکول میں ٹیچرنہیں تھے، عیسیٰ خیل تحصیل میں لیڈی ڈاکٹر،نرس اورٹیچرنہیں ملتی تھیں، ارادہ تھا اللہ نے موقع دیا تو بنیادی ضرورتیں پوری کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ کمشنرصاحبہ اورڈپٹی کمشنرمیں جذبہ اورجنون نظرآیا، ہم پلان کررہےہیں کہ لڑکیوں کےاسکول میں ٹیچرکیسےلانی ہیں، میں نے یہاں کے حالات دیکھے ہیں، جب تک کسی کواحساس نہ وہ ان کی مددکیسےکرےگا، لندن میں اپنا اور بچوں کا علاج کرانے والے کو یہاں کا کیسے احساس ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان والےتومیانوالی سےبھی پیچھےہیں وہاں بھی پانی کامسئلہ ہے، قوم ایک دو شہروں پرپیسہ خرچ کرنے سےترقی نہیں کرتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ کےکئی اصول تھے، ریاست مدینہ کااصول تھا کہ قانون کےسامنےسب برابرہیں، نبی ﷺ نےکہاتھامیری بیٹی بھی چوری کرے تو سزا دی جائےگی، یہاں بڑے لوگ غریبوں پرجھوٹےکیس کردیا کرتےتھے، یہاں پر کمزورلوگ ڈرتے تھے ، سب کہتے تھے ان بڑوں کو کیسے شکست دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کامطلب ہےکہ کمزور کو اوپر اٹھانا ہے کوئی اس پرظلم نہ کرسکے، آئی جی صاحب اور ایس صاحب نے اپنے تھانوں پر نظررکھنی ہے، نظررکھنی ہے کہ کسی غریب اور کمزور پر تھانے میں ظلم نہ ہو، حضرت علی ؓ نے کہا تھا کفر کا نظام چل جائے گا ظلم کا نہیں۔

انھوں نے مزید کہا مغربی معاشرےمیں انسانیت اورانصاف کا نظام نظر آتا ہے، تھانے کچہری اورپٹواری کی سیاست کامطلب ووٹ کےلیےخوف طاری کرناہے، میرے نزدیک جو ظلم کرے اسے سزا اور محنت کرنے والے کو پھل ملنا چاہیئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ پیچھے رہ جانے والے علاقوں میں کام کیا جائے، نظام بنائیں کہ یہاں کے اسپتال خودبھرتیاں کرےحکومت کا انتظار نہ کریں، ہم ایک نیانظام لےکرآئیں گےکہ یہاں ٹیچر ہوں اسپتال ہوں، کیڈٹ کالج کی فنڈنگ کریں گے تاکہ علاقے کو معیاری تعلیم ملے۔

عمران خان نے کہا کہ نمل ایک عالمی معیارکی یونیورسٹی ہے، نمل ایک یونیورسٹی ایک نالج سٹی بن رہاہے، یہ یونیورسٹی صرف علاقےنہیں بلکہ پاکستان کے لیے ریسرچ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کپاس اورکپڑا بیچنے سے قوم ترقی نہیں کرتی بلکہ تعلیم سے کرتی ہے، یہاں سے بیٹھ کر طلبا نے برطانیہ میں فرسٹ ڈویژن لی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب کوئی میرےساتھ نہیں تھاتومیانوالی کےلوگ میرےساتھ تھے، جب لوگ کہتےتھے کہ کھلاڑی کیسےسیاست کرےگاتومیانوالی والےساتھ تھے، پارلیمنٹ میں پہلی سیٹ عیسیٰ خیل کےلوگوں نے مجھے دلائی ، آپ لوگوں نے تھوڑا صبر کرنا ہے ، پاکستان دنیا میں طاقتور ملک بنےگا۔