کشمیر کاز کے لیے ذرائع ابلاغ کی پالیسیوں میں موثر تبدیلی کی ضرورت ہے۔ نازشاہ کشمیر کی حالت زارکے بارے میں برطانیہ اوردوسرے ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کوآگاہ کیاجائے

اسلام آباد()برطانوی پارلیمنٹ کی رکن نازشاہ نے کہاہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں وکشمیر میں مظالم کے خلاف آوازکونچلی سطح پرمتحرک کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے تاکہ عالمی سطح پر یہ آواز موثرطورپرسنی جاسکے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے عوام کے جائزحقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں دنیاکوآگاہ کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ کی پالیسیوں میں موثر تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے تجویزدی کہ کشمیر کی حالت زارکے بارے میں برطانیہ اوردوسرے ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کوآگاہ کیاجائے تاکہ وہ کشمیریوں کے حقوق کے بارے میں موثراندازمیں آواز بلندکرسکیں۔.