قربانیاں یقینی طور پر کشمیریوں کو جدوجہد آزادی میں اپنے منزل تک پہنچا دیں گی ،سید علی گیلانی قربانیوں کی بدولت کشمیری اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں کامیاب ہونگے

سری نگر : کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کشمیرمیں نوجوانوں کی قربانیوں کوخراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قربانیوں کی بدولت کشمیری اپنے جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں کامیاب ہونگے ۔کے پی آئی  کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے نوجوانوں کی بہادری اور اللہ پر یقین کیلئے انھیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں یقینی طور پر کشمیریوں کو جدوجہد آزادی میں اپنے منزل تک پہنچا دیں گی  اور آزادی کا سورج انشا اللہ طلوع ہوگا۔