مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہدی کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں محاصرے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے میں متعدد گھروں کو بھی دھماکا خیز مواد کی مدد سے تباہ کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے بارا مولہ سے ایک کشمیری نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔