جان سینا نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

ویب ڈیسک : ریسلنگ کی دنیا کے معروف کھلاڑی ، اداکار جان سینا نے اپنی دوست شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 43 سالہ جان سینا نے 29 سالہ شے شریعت زدہ سے 2019  میں دوستی کا آغاز کیا تھا ، دونوں کی پہلی ملاقات ’پلیئنگ ود فائر‘ کے سیٹ پر ہوئی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے 12 اکتوبر کو ٹی ایم زیڈ کے توسط سے فلوریڈا کے شہر تمپا میں تقریب منعقد کی اور شادی کے سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دائر کردی  تاہم انہوں نے اپنی شادی کا باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا اورنہ ہی اس تقریب کی کوئی میڈیا کوریج کی گئی ۔
اس سے قبل جولائی 2009 سے الزبتھ ہبرڈو سے ان کی  شادی ہوئی تھی لیکن یہ شادی زیادہ چل نہ سکی اوردونوں نے مئی 2012 میں علیحدگی اختیارکرلی ۔ 2012 کے بعد جان سینا دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں ۔