مقبوضہ کشمیر میں قتل عام، نسلی تعصب کیخلاف کانگریس میں آواز اٹھنی چاہیے، رکن امریکی کانگریس

واشنگٹن: () امریکی کانگریس مین جمال بومین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور نسلی تعصب کے خلاف کانگریس میں آواز اٹھنی چاہیے۔

جمال بومین کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور نسلی تعصب کی ہر جگہ مخالفت کرنی چاہیے، میں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی، کانگریس میں گروپ بنانا چاہتا ہوں جو صرف ٹویٹ نہ کریں بلکہ اس حوالے عملی اقدام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ گروپ صدر بائیڈن پر زور ڈالے گا کہ جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے اُس کو فوری طور پر روکا جائے۔