شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کریگی، پی سی بی نے سیریز کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی۔

پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقہ ٹیم کی 20 جنوری کوپاکستان آمد متوقع ہے، مہمان ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، جنوبی افریقی ٹیم کا یہ دورہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا جبکہ سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائیگی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 28 جنوری سے کھیلا جائیگا ۔

پاک جنوبی افریقہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا، پاک جنوبی افریقہ کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کھیلی جائیگی۔