مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی یوم آزادی سے قبل درجنوں نوجوان گرفتار ، سخت پابندیاں نافذ

 سرینگر12 اگست ( ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل سیکورٹی کے نام پردرجنوں کشمیری نوجوانوںکو گرفتار اور سرینگر اور دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیںجس کی وجہ سے کشمیریوںکو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
 بھارتی فوجی ، پولیس اور پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے سرینگر ، بڈگام ، پلوامہ اور دیگر علاقوں میںگھروں پرچھاپوں کے دوران درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں نے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں گشت ، گاڑیوں اورراہگیروںکی تلاشیوںکا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ کشمیر ایک فوجی اور پولیس اسٹیٹ بند کر رہ گیا ہے جہاں
محصور ہیں اور بھارتی فورسز انہیں ہراساں اور دہشت زدہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار اور فوجی بنکر پورے مقبوضہ علاقے میں ہر جگہ نظر آتے ہیں۔ سرینگر کے ایک اور رہائشی نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں یا سڑکوں پرپید سفر کرنے والوں کو روک کر تلاشی لی جاتی ہے اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں ۔