ڈرامہ سیریل نند میں فروا نے ناظرین کا دل جیت لیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل نند میں ماہا حسن نے اپنی اداکاری کی دھاک بٹھا دی، ماہا کے کردار فروا کو ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل نند آج کل مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، ڈرامے کا مرکزی کردار فائزہ حسن ہیں جو ایک لڑاکا اور سازشی نند کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ڈرامے کے دیگر کرداروں کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے جن میں ایاز سموں، شہروز سبزواری اور اعجاز اسلم شامل ہیں۔

حال ہی میں ڈرامے کے ایک اور کردار کو دکھایا گیا ہے جس نے آتے ہی اپنے کردار کی دھاک بٹھا دی ہے۔

یہ کردار فروا کا ہے جو ماہا حسن ادا کر رہی ہیں، فروا شادی ہو کر گھر میں آئی ہیں اور وہ اپنی جھگڑالو نند کا ہر وار ناکام بنا دیتی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر فروا کے کردار کو بے حد سراہا جارہا ہے کہ وہ کس قدر مضبوطی اور استقامت سے اپنی سازشی نند کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ ان کے اعتماد اور حاضر جوابی نے ان کے کردار کو بے حد مقبول بنا دیا ہے۔

ماہا حسن نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے گریجویٹ ہیں اور وہ خدا میرا بھی ہے اور عشقیہ سمیت کئی ڈراموں میں مختصر کردار ادا کرچکی ہیں۔