جعلی اکاونٹس کیس: آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری

احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کردی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے یونس کڈواوی اور اقبال میمن کے ذریعےجعلی کمپنی پارتھینن بنائی،جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب روپےکی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانےکیلئےجعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کو سمجھ چکا،مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔