سنیر حریت راہنما صدر جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ اسلامی جمیعت طلبہ کا تحریک آزادی کشمیر میں گرانقدر کردار ہے ہم کارکنان جمیعت کی قربانیوں اور جدوجہد کو فراموش نہیں کرسکتے
اسلام آباد( راجہ بشیر عثمانی ) سنیر حریت راہنما صدر جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ اسلامی جمیعت طلبہ کا تحریک آزادی کشمیر میں گرانقدر کردار ہے ہم کارکنان جمیعت کی قربانیوں اور جدوجہد کو فراموش نہیں کرسکتے¥ کارکنان جمیعت کے شہداء کا خون پکار پکار کر پاکستان اور آزادکشمیر کے نوجوانوں کے ضمیر کو جنجوڑ رہا ہے بھارتی قابض فوج نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کےلیے ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے آزماے ہیں لیکن وہ تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں ناکام رہا ہے پندرہ اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان سے کشمیریوں کو وہ پیغام نہیں مل سکا جن کی انہیں توقع تھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی جمیعت کے نوجوانوں کو ایک مرتبہ پھر 1990 والا جذبہ پیدا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جموں وکشمیر اسلامی جمیعت طلبہ کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوے کیا تربیتی کیمپ سے ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمیعت طلبہ راجہ مسرور ظفر نے بھی خطاب کیا الطاف احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حق آزادی کیلیے تاریخ ساز جدوجہد اور بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ جدوجہد آزادی کو منزل مقصود تک پہنچایا جاے بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق بری طرح پامال کررہا ہے معصوم اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کیا جارہا ہے عالمی برادری خاموش تماشائ کا کردار ادا کررہے ہیں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم و محکوم مسلمانوں نے بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزادی حاصل کرنے کےلیے مدد کےلیے پکارا تو اس پر بھی جمیعت ہی تھی جس نے سب سے پہلے لبیک کہا پاکستان بھر میں نوجوانوں کو منظم کرنے انہیں بیدار کرنے کےلیے جہاد کانفر نسوں جہاد ریلیوں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا اور صرف زبانی نعرے اور دعوے ہی نہیں بلکہ عملا جہاد کشمیر میں شریک ہوکر مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم و محکوم بھاہیوں کی مدد کی پاکستان و آزاد کشمیر کے ہر شہر و قصبے سے کارکنان جمیعت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کےلیے جمیعیت نے لازوال جدوجہد و بے مثال قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ جمیعت کی تیار کردہ لیڈرشپ جہاں بھی ہے وہ اپنی صداقت امانت و دیانت کا لوہا منوا رہی ہے جمیعت نے لاکھوں نوجوانوں کی زندگی کو تبدیل کیا ہے ایسے نوجوان جو بے راہ روی کا شکار تھے انہیں راہ راست پر لگایا اور ان کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا ہے اسلامی جمیعت طلبہ نے اپنے عظیم نصب العین کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کے سیرت وکردار کو اسلامی سانچے میں ڈالا ہے یہ کام آسان نہیں تھا اس کےلیے جمیعت کے ذمہ داران ارکان و کارکنان نے اپنی زندگیاں وقف کردی اپنے کیریر قربان کیے سرد و گرم ہر قسم کے حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا جمیعت کی قیادت سے لے کر کارکنان تک ہر کسی نے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کیا اپنے آرام وسکون کو قربان کیا دنیا کی رعناہیوں میں گم ہونے کے بجاے ایک رب کی رضا کو اپنا مقصود بنایا اور پھر اسی راستے کو اختیار کیا جو نبی مہربان کا بتایا ہوا راستہ ہے جو رب کی رضا کا راستہ ہے جو جنت کی طرف جانے والا راستہ ہے