بھارتی ایجنسی نے سری نگر ایئرپورٹ پر ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا

سرینگر12 مئی (کے پی این) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ایجنسی نے سری نگر ایئرپورٹ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
مشرق وسطیٰ کے ملک عمان میں ایک کاروباری ادارے میں کام کرنے والے دانش احمد کول کو بھارتی وزارت داخلہ کے زیر کنٹرول ایجنسی ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی “(ایس آئی اے) نے سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔
ایس آئی اے نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیاجانے والا نوجوان آزادی کی حامی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ایجنسی نے نوجوان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ادھر جموںخطے میں ضلع پونچھ کے علاقے مہور میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا۔