کرونا کی حتمی اور مؤثر ویکسین مریضوں کیلئے کب دستیاب ہوگی؟ ماہرین نے بتادیا

اٹاوا: کروناویکسین کی تیاری میں جٹے ماہرین نے کہا ہے کہ 2021 سے پہلے مؤثر ترین کرونا ویکسین کی تیاری اور مریضوں پر استعمال کے لیے اس کی دستیابی ممکن نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ حتمی ویکسین کی 2021 کے بعد عام مریضوں کے لیے دستیابی ممکن ہے، ابھی انتظار کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کینیڈا کے محققین نے ایک سروے کیا جس میں ایسے 28 ماہرین اور سائنسن دانوں کو شامل کیا جو کروناویکسین بنا رہے ہیں، اس دوران ان سے رائے لی گئی کہ آیا کب تک ویکسین دستاب ہوگی۔

سروے سے پتا چلا کہ زیادہ تر ماہرین کا ماننا ہے کہ ویکسین 2021 سے پہلے ممکن نہیں ہے۔ خیال رہے کہ اس سروے میں ان تجربہ کار ماہرین کو شامل کیا گیا جو گزشتہ 25 سالوں سے طبی شعبہ سے وابستہ ہیں۔

سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری کے بعد عوامی استعمال پر نتائج بھی دیکھنے ہوں گے جو ممکنہ طور پر منفی بھی ہوسکتے ہیں۔

کورونا ویکسین چند ہفتوں میں تیار کرلی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس بھی کہہ چکے ہیں کہ کرونا ویکسین کے لیے ابھی ہمیں انتظار کرنا ہوگا، اور ممکنہ طور پر وائرس ہمارے درمیان ہی رہے گا جس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں دعویٰ کیا کہ امریکا اینٹی کرونا ویکسین بنانے سے صرف چند ہفتوں کے فاصلے پر ہے اور جلد ہی یہ ویکسین تیار کرلی جائے گی۔