نواز شریف اور مریم نواز کو بڑا ریلیف ملنے والا ہے

ن لیگ کے سینئر رہنماؤں نے نواز شریف سے درخواست کی کہ آئندہ الیکشن جیتنے کے لیے آپ کا پاکستان آنا ضروری ہے۔رانا عظیم

لاہور  سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ لیگی میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ریلیف ملنے والا ہے۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر سے پرویز رشید،شاہد خاقان عباسی،طلال چوہدری،دانیال عزیز نے میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ اور کہا کہ اگر آپ نہیں آتے تو پارٹی بلکل ختم ہو جائے گی،اگر آپ واپس آتے ہیں تو یہ پارٹی بچ جائے گی،آئندہ الیکشن ہم نے پیپلز پارٹی کے خلاف لڑنا ہے۔اس کے بعد نواز شریف کے تین دونوں میں مولانا فضل الرحمن سے پانچ رابطے ہوئے ہیں۔شہباز شریف کو کہا گیا کہ اگر آپ ایکٹیو نہیں ہو ں گے تو پھر مجبوراََ مریم نوسز کو ایکٹو ہونا پڑے گا۔ن لیگ کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایک بڑا ریلیف ملنے والا ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ اور مولانا فضل الرحمن کےمابین رابطے تیز ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات میں دونوں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ .ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اس مسئلے پر بھی غور کیا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلوں کو کم کیا جائے۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اکٹھا کرکے مشاورت کریں گے ہم سب مل کر بیٹھ کراے پی سی بلائیں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ اے پی سی ہوگی اور ضرور ہوگی، اس کے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کریں گی.مولانافضل الرحمان نے کہا کہ باہمی مشاور ت سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے موجود ہ صورتحال کاتقاضہ ہے کہ ہم باہمی تحفظات کودور کریں انہوں نے بتایا کہ حاصل بزنجوکے انتقال کے باعث چھوٹی جماعتوں کااجلاس موخر کر دیا گیا ۔