وسطی کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے خوف وہراس پیدا کر دیا شہریوں نے مشتعل ہو کر بھارتی فوجیوں پر پتھراو کیا اور نعرے لگائے

سری نگر : وسطی کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے خوف وہراس پیدا کر دیا جب  بھارتی فوج کے کریک ڈاون کے خلاف شہریوں نے مشتعل ہو کر فوجیوں پر پتھراو کیا اور نعرے لگائے ۔سی آر پی ایف اہلکاروں نے جمعہ کی صبح وسطی کشمیر کے کرالہ پورہ بڈگام علاقے میں اس وقت ہوا میں گولیوں کے کچھ رراونڈ چلائے ۔ سی آر پی ایف29ویں بٹالین کی کانوائے چھانہ پورہ سرینگر سے ڈونی واری بڈگام جارہی تھی کرالہ پورہ کے نزدیک شہریوں نے ان پر پتھراو کیااس موقع پر فورسز اہلکاروں نے ہوا میں کئی گولیاں چلائیں۔