لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرونا کے باعث یاسین ملک کی والدہ اور بہن سخت بیمار ہیں احسن اونتو

سری نگر() انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیرمین  محمد احسن اونتو نے  نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی فوری رہائی کا  مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ  محمد یاسین ملک کی والدہ اور بہن کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں ۔ ان کو تشویشناک حالت میں سرینگر کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔ محمد احسن اونتو جنہوں نے گزشتہ روز ہسپتال میں ماں بیٹی کی عیادت کی ہے نے یاسین ملک کے اہلخانہ کے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ یاسین ملک اور دیگر تمام زیر حراست افراد کو رہا کرے۔