بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں مسلم نشستوں کو کم کر رہی ہے، ڈویژنل کمشنر جموں

اپنے اپنے اضلاع میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کو تیز کریں،سنجیو ورما کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

جموں جموں کے ڈویژنل کمشنر سنجیو ورما نے جموں خطے کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کو تیز کریں۔انہوں نے یہ ہدایات ان اضلاع میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء میںپیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ڈپٹی کمشنرز نے انہیں اپنے اپنے اضلاع میں جاری کردہ سرٹیفکیٹس کے بارے میں بتایا۔ سنجیو ورمانے بتایا کہ جموں خطے کے تمام اضلاع میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کا عمل زوروں پر ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ڈوڈہ میں آف لائن اور آن لائن موڈ کے ذریعے 82 ہزار ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کردئیے گئے ہیں اور زیر التوا درخواستوں کو جلد از جلدنمٹانے کا عمل جاری ہے۔
اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع راجوری میں اب تک کل 94 ہزار ڈومیسائل سرٹیفکیٹ آف لائن اور آن لائن طریقوںسے جاری کردئیے گئے ہیں اورزیر التواء درخواستوں کو جلد سے جلد نمٹانے کا عمل جاری ہے۔دریں اثنا ء تحصیلدار جموں جنوبی ایس ہرجیت سنگھ نے گھر کی دہلیزپر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے لئے سماجی کارکن پریتی چوہدری کے تعاون سے نارووال ستواری میں ایک کیمپ لگایا جہاں لوگوں کو موقع پر 500 سے زائد ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے قواعد کے مطابق جموں و کشمیر میں 15 سال سے زیادہ عرصے سے مقیم تمام افراد سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، تحصیل جموں جنوبی میں اب تک14ہزار ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔