کترینہ کیف نے مداحوں سے کیوں تعاون کی درخواست کی؟

بچے بچیوں کی  تعلیم کے حصول کے  سرگرم بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے تامل ناڈو میں تعمیر کیے جانے والے اسکول کے لیے اپنے چاہنے والوں سے  تعاون کی اپیل کی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کترینہ کیف نے اسکول کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئےایک طویل کیپشن لکھا ۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ کہ مجھے میری والدہ اوران کی چیریٹی سے قائم کیے گئے اسکول کو آپ سب کے سامنے  پیش کرنے پر فخر ہے ۔

کترینہ کیف نے بتایا کہ 2015 سے مدورئی(بھارتی شہر) میں واقع ماؤنٹین ویو اسکول غریب بچوں کو انگلش میڈیم جیسی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے، اس اسکول میں 200 طلبا گریڈ فور تک زیر تعلیم ہیں جس میں مزید 14 کے اضافے کی ضرورت ہے۔

کترینہ نے مداحوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم اپنا کام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اپنا خواب پورا کرسکیں، ہم جس مشکل وقت میں ہیں ایسے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا زیادہ اہم ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کئی بار تامل ناڈو میں بچے بچیوں کی تعلیم کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرچکی ہیں۔

یہی نہیں اداکارہ کئی سال سے والدہ کی این جی او کے منصو بے کا حصہ (ماؤنٹین ویو اسکول) کے لیے کا م کر رہی ہیں اور جب بھی وقت ملتا ہے تو اسکول کا دورہ کر تی ہیں۔