یوم استحصال، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں تقریبات اورریلیاں

پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔وزیراعظم نے جو کشمیر کا نقشہ جاری کیا انشااللہ وہی حقیقی نقشہ ہوگا،شرکاء کا ریلیوں سے اظہار خیال

اسلام آباد  مقبوضہ کشمیرکی غیر آئینی طور پر حیثیت بدلنے کا ایک سال مکمل ہوگیا، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کیخلاف ملک بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے، قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ریلی کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف مکتب فکر کے افراد شریک ہوئے۔ریلی سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔ مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں، ریلی میں عوام کی بڑی شریک ہوئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و جبر کو نہ روکا گیا تو خونی لکیر توڑ دینگے۔
آزادی مانگنے پر بھارت نے کشمیر میں قتل عام کیا، کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کر کے دم لیں گے۔ کراچی میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے تحریک انصاف نے سکھر تک ٹرین مارچ کیا، شرکا کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مودی کا بد ترین چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا وزیراعظم نے جو کشمیر کا نقشہ جاری کیا انشااللہ وہی حقیقی نقشہ ہوگا۔یوم استحصال کے موقع وزیراعظم پاکستان عمران خان مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور مظفرآباد میں ہی ریلی کی قیادت کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلی کی قیادت کریں گے۔ شہر شہر قریہ قریہ اس اقدام کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر صدر، وزیراعظم، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کے خصوصی پیغامات نشر یات شائع کئے جائیں گے۔