مقبوضہ جموں و کشمیرعیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کی شدیدمذمت

جموں20 جولائی () غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںحریت رہنماء اورجموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے عیدالاضحی کے موقع پر  قابض انتظامیہ کی طرف سے گائے ، بیلوںاور اونٹوں سمیت بڑے جانوروں کی قربانی پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔
 میر شاہد سلیم نے راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قابض انتظامیہ کے اس حکم کو مسلمانوں کے دینی امور میں مداخلت قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ اگرچہ حکم نامہ جاری کرنے کے بعد قابض انتظامیہ نے کچھ وضاحتیں کی ہیں۔تاہم انہوںنے کہاکہ یہ حکم جاری کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟انہوں نے کہاکہ 5اگست 2019کے بعد بھارت کی فسطائی حکومت یکے بعد دیگرے متنازعہ احکامات جاری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی مذہبی آزادی پر قدغن عائد کرنے کے درپے ہے۔