
لاہور( )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ غیر معمولی صورتحال کے باوجود بجٹ میں 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف فراہم کیا ،یہ اقدام صوبے میں کاروبار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا،معیشت چلے گی تو روزگار ملے گا اور ٹیکس زیادہ جمع ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اپنے بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کرکے غیر جمہوری اقدام کیا،اپوزیشن نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرکے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے، بجٹ حقیقت پسندانہ اورترقیاتی اہداف پر مبنی ہے۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
انہوں نے کہاکہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح اعداد و شمار کی جادوگری نہیں، موجودہ حالات میں اس سے بہتربجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔