راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی : () راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا نے تیسرے روز بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کریز پر موجود ہیں جنہوں نے 27 ویں اوور کےاختتام پر 113 رنز بنائے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان نے پہلی اننگز چار سو چھہتر رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی، اظہر علی اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں ، دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا تھا۔

پاکستانی سکواڈ:

پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

آسٹریلوی سکواڈ:

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان پیٹر کمنز، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنس لبوشین، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل سٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزل وڈ شامل ہیں۔