کل جماعتی حریت کانفرنس کاجیلوں میں نظر بند حریت رہنماو ¿ں کی بگڑتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

سرینگر 08 نومبر () غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تہاڑ، آگرہ، جودھ پور، پنجاب اور مقبوضہ جموںوکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظر بند حریت رہنماو ¿ں کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مزاحمتی تحریک سے منسلک غیر قانونی طور پر نظربند رہنماﺅں اور کارکنوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف عارضوںمیں مبتلا ہیں اور فاشسٹ جیل حکام کی مجرمانہ بے حسی کی وجہ سے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کررہ گئے ہیں۔ترجمان نے قیدیوں کے لواحقین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام مینوئل کے مطابق انہیں غذااور طبی امداد سمیت بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نظربندوں کو تاریک کوٹھڑیوں میں رکھا جاتا ہے اور انہیں جیل قوانین کے مطابق جیل کے احاطے میں چلنے پھرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا نظربندوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور قید تنہائی میں رکھنے سے ان کے تحفظ کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ آزاد جموں و کشمیر کے ایک قیدی ضیاءمصطفےٰ کو جیل سے نکال کر پونچھ کے جنگلات میں ایک جعلی مقابلے میں شہیدکیاگیا جو گزشتہ 18 سال سے جیل میں نظر بند تھا۔ ترجمان نے حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، ڈاکٹر شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم،محمد یوسف میر، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر جی ایم بی بٹ، مظفر احمد ڈار، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین، نعیم احمد خان، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، شاہد یوسف، شکیل یوسف، مجاہد صحرائی، راشد صحرائی، عادل زرگر، نذیر پٹھان، ظہور بٹ، غلام قادر بٹ، طارق پنڈت ، معراج الدین نندہ اور دیگر تمام حریت رہنما اورکارکنوںکی ثابت قدمی اور پختہ عزم کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجو کئی دہائیوں سے ایک ایسے جرم کی پاداش میں نظربند ہیں جو انہوں نے کیا ہی نہیں ہے۔ترجمان نے فسطائی بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر تحریک مزاحمت کے نظر بند رہنماﺅں اور کارکنوں کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارتی جیلوں کا دورہ کرکے وہاں نظربند کشمیری رہنماو ¿ں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت کا خود مشاہدہ کریں۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور قتل و غارت، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔