مسئلہ کشمیر دنیا کے ہر فورم پر اجاگر کروں گی۔ ناز شاہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جہدو جہد جاری رہے گی

میرپور()برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو صرف برطانوی پالیمنٹ میں  ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر فورم پر اجاگر کروں گی اور کشمیر کی آزادی تک ہماری جہدو جہد جاری رہے گی۔ ڈڈیال میں  ایک  تقریب سے خطاب  میں انہوں  نے کہا کہ  ہماری ہمدردیاں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ۔بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیریوںکوان کا کاپیدائشی حق خودارادیت انھیں دینا ہی ہوگاتب جاکرکشمیریوں کی جدوجہد آزادی تکمیل کوپہنچے گی۔گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول ڈڈیال میں  اپنے  اعزاز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب میں ناز شاہ نے  مسئلہ کشمیر پر ادارے کے طالب علم محمد فیضان کے خطاب کو بہت سراہا اورکہاکہ اس سطح اور عمر کے طالب علم ملکی معاملات کا ادراک رکھتے ہیں طلبہ کے ہشاش بشاش چہروںکو دیکھ کربرٹش ایم پی نے کہا  ایسا معلوم ہوتا ہے کہ طلبہ ادارے کے ماحول سے خوش ہیں۔