صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات کا امکان

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اہم ملکی امور پر صدر مملکت سے مشاورت کرینگے۔ ملاقات میں چاروں گورنرز کی تقرری سمیت آئینی امور پر بات چیت ہوگی۔ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات آج سہ پہر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہ حلف لیے تھے۔