بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔ چوہدری محمد یٰسین نوجوانوں کو آگے لا رہے ہیں۔پی وآئی او کے متحرک نوجوان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں

کراچی() صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔پارٹی تنظیم سازی میں جس طرح نوجوانوں کو آگے لا رہے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں بھی باصلاحیت اور کمیٹڈ نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا اور پی وآئی او کے متحرک نوجوان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ بلدیاتی ادارے ہی نئی لیڈر شپ کو دریافت کرتے ہیں خطے کی تعمیر وترقی میں بلدیاتی اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے یورپ و برطانیہ میں سب سے زیادہ اہمیت بلدیاتی اداروں کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی تنظیم کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ناکام حکومت سے عام آدمی شدید مایوسی کا شکار ہے جس کا نتیجہ خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی بدترین شکست کی صورت میں نکلا۔تحریک انصاف نے پاکستان کے دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا ماحول اپنے حق میں بنانے کیلئے پہلے اپنے گڑھ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا تجربہ کیا جو بری طرح ناکام ہوا اور اس ناکامی کا بوجھ حکومت نے اٹھانے کے بجائے اپنی تنظیموں پر ڈال کر ان کو تحلیل کر دیا ہے۔حالانکہ ان کے  اپنے لیڈر اس ناکامی کو بیڈ گورننس مہنگائی اور بے روزگاری کو قرار دیتے رہے اس ناکامی پر تحریک انصاف کو تنظیمیں نہیں حکومت اور اسمبلی تحلیل کرنی چائیے تھی جو اس وقت پاکستان کی معاشی تباہی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے اپنے علاقوں میں حد بندیوں کے حوالے سے خیال رکھیں اور انصاف پر مبنی حد بندیوں کیلئے کام کریں ہر وارڈ کی تنظیم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اگر کسی جگہ عدالت سے رجوع کرنا پڑا تو فوراً کریں پیپلز لائرز فورم انہیں مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گا۔حکومت اپنی مرضی کا ماحول بنانا چاہتی ہے جسکی اجازت نہیں دیں گے قیادت کسی حوالے سے کمزوری نہیں دکھائے گی نوجوان اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنان حد بندیوں کے حوالیسے اپنی مقامی قیادت اور ممبران اسمبلی کے علاوہ گزشتہ انتخابات کے ٹکٹ ہولڈرز سے بھی رابطے میں رہیں