ممتاز کشمیری رہنما جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ جمیعت علماء اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف کے بھائی کی وفات پر دعا کر رہے ہیں

اسلام آباد ممتاز کشمیری راہنما جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے گزشتہ روز جمیعت علماء اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف کے بھائ قاری مسعود یوسف کی وفات پر ان کے گھر پلندری آزاد کشمیر جاکر مولانا سعید یوسف اور دیگر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر الطاف احمد بٹ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلیے خصوصی دعا کی الطاف احمد بٹ نے اس موقع پر اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ قاری مسعود یوسف بہت نیک سیرت مخلص اور سچے مسلمان تھے اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے