مالاکنڈ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

مالاکنڈ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 محسوس کی گئی اور اس کی گہرائی 226 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہےکہ زلزلےکامرکزکوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔