مقبوضہ جموںوکشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید
جنوری 2007سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 477ہو گئی
سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کے روز سرینگر میں دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو شہر کے علاقے رام باغ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ادھرپیر کے روزضلع کپواڑہ کے گائوں ویل گام میں شاسترا سیما بل سے تعلق والے ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کرلی ۔ جس سے جنوری 2007سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 477ہو گئی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی مقبوضہ علاقے میں تعینات ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی تھی ۔