بھارتی پولیس نے حریت رہنماءجاوید احمد میر کو سرینگر سے گرفتار کرلیا

سرینگر26جنوری : غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر بھارتی پولیس نے گذشتہ شام حریت رہنما جاوید احمد میر کوسرینگر سے گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے جاوید احمدمیر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سرینگر میں اپنے دفتر میں ایک اجلاس میں شریک تھے۔ پولیس نے سرینگر اوردیگر علاقوںمیں حریت رہنماو ¿ں اور کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے بھی مارے۔چھاپوں اور کریک ڈاو ¿نز کا مقصد مقبوضہ علاقے میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کا خوش اسلوبی سے انعقاد ہے ۔