بھارتی فوج نے سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے دو نوجوان شہید کر دیے

سری نگر() بھارتی فوج نے سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں  شہدا کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ بھارتی فورسز نے  سرینگر کے علاقے نٹی پورہ  علاقے میں فائرنگ کر کے  عاقب بشیر   نامی نوجوان  کوشہید کیا۔ شہید ہونے والا  22 سالہ نوجوان عاقب بشیر  شوپیاں کا رہنے والا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق  عاقب 12نومبر 2020سے لاپتہ تھا اور اسی دن اسکی گمشدگی کی رپورٹ زینہ پورہ پولیس تھانے میں درج کی گئی تھی۔ ادھر بھارتی فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے گزشتہ شام جنوبی ضلع اسلام آباد میں منگہال پل پرنہتے شہری پرویز احمد کو اسکی گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کیاتھا