جمہوریت کے عالمی دن کا مطلب امن، خوشحالی اور سلامتی کو بڑھاوا دینا ہے لیکن مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ اس سےمحروم ہیں .الطاف احمد بٹ .

اسلام آباد(کے پی این)15 ستمبر: کشمیری حریت پسند رہنما اور جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے بین الاقوامی یوم جمہوریت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، کشمیری عوام مسلسل بھارت کے وحشیانہ فوجی قبضے کا شکار ہو رہے ہیں۔ .بھارت نے اپنی فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچل کر خود کو فرضی اور دکھاوے کی جمہوریت ثابت کیا ہے۔
اگرچہ بین الاقوامی سطح پر اس دن کو منانے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں قیام امن کے لۓ کوششیں کی جاٸیں اور امن کو آگے بڑھانا، بنیادی حقوق، تحریر و تقریر کی آزادی اور محکوم قوموں کو غیر مشروط آزادی کا یقین دلانا ہے لیکن پھر بھی غلام ممالک میں لوگوں کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے .مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور بنادی حقوق کے انکار کی وجہ سے بھارت کا یہ دعوای کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے, باطل ثابت ہورہا ہے اور نام نہاد جمہوریت کے چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
بھارت کی جانب کشمیریوں کے جمہوری حقوق سے مسلسل انکار نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت کی جمہوریت گھٹیا اور ناقص ہے۔
آزادی اظہار کے لیے ترس رہے ہزاروں لوگ جیلوں اور حراستی مراکز میں بند پڑے ہیں .آزادی کے حامی قیادت اور کارکنوں کو انصاف فراہم نہیں کیاجاتا اور نہ ہی کوئی منصفانہ ٹرائل فراہم کی جارہی ہے .
جمہوریت کے عالمی دن پر انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے .بھارت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے لیکن وہ مقبوضہ کشمیر میں بے نقاب کھڑا اور ظلم وستم کی داستان رقم کررہا ہے۔ الطاف احمد بٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات بھارت کی نام نہاد جمہوری ملک ہونے کے دعوےکو فاش کیاہے اور ان کے دعوٶں کے برعکس موت کا کھیل جاری ہے ۔
مقبوضہ جموں کشمیر کی دل دہلا دینے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ دو لاکھ سے زیادہ لوگ مارے گئے، ہزاروں یتیم اور سینکڑوں خواتین کی عصمت دری اور چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ تفصیلات پیش کرتے ہوئے الطاف احد بٹ نے کہا کہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیاجارہاہے اور جائیدادیں تلف اور ضبط کی جارہی ہیں۔
اعداد شمار کاحوالہ دیتے ہوۓ اُنھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان لوگوں کے بارے میں مکمل ریکارڈ موجود ہے جنہیں دن کی اُجالے میں گرفتار کیا گیا گیا اور بعد میں دوران حراست قتل کر دیا گیا۔
الطاف احمد بٹ نے عالمی برادری سے اپنی اپیل میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کا نوٹس لینے کی تاکید کرتے ہوۓ کہا
بھارتی قیادت کو ریاست جموں کشمیر سے متعلق حقیقت کو تسلیم کرنے کے لۓ دباٶ بڑھایا جاۓ اور اس بات کااعادہ کیا کہ اب وقت آ پہنچا ہے کہ دنیا بھر کے انصاف پسند لوگ کشمیریوں کے منصفانہ جدوجہد کی حمایت کریں۔
بٹ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری اور عالمی اداروں کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اس سنگین معاملے پر ایک راۓ ہوجاٸیں اور بھارت کو انسانی اقدار کا احترام کرنے اور مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقعہ دیں ۔انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اب موقعہ ہے کہ رواں تحریک آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے۔