انتونیو گوتریس کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں،میر شاہد سلیم کورونا وبا کی آڑ میںسخت کرفیو کے نفاذ کے ذریعے جموں وکشمیرمعیشت کو تباہ کیا جارہا ہے

سری نگر( ) جموں میں حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں جموں سے جاری ایک بیان میں نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر کے متنازعہ علاقے کے اسکے لوگوں کی مرضی کے خلاف حصے بخرے کرنے ، مزاحمتی قیادت کو سیاسی سرگرمیوں سے محروم کرنے ، فرقہ وارانہ منافرت کی بنیاد پر معاشرتی اقدار سے کھلواڑ اور کورونا وبا کی آڑ میںسخت کرفیو کے نفاذ کے ذریعے معیشت کو برباد کرنے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ ادھرامت اسلامی کے زیر اہتمام ممتاز سکالر قاضی نثار احمد کی شہادت کی برسی کے موقع پر اسلام آباد، کولگام ، شوپیاں ، پلوامہ ، گاندربل اور دیگر علاقوںمیںعوامی اجتماعات منعقد کئے گئے ۔اس موقع پر مقررین نے شہدا کے مشن کو ہر قیمت پراسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے قاضی نثار کو 19جون1994کو اسلام آباد کے علاقے دیالگام میں گولی مارکر شہید کردیاتھا۔بھارتی فوجیوں نے سرینگر ،بڈگام اورمقبوضہ جموںوکشمیر کے دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
شروع کیںجن کی وجہ سے کشمیریوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔