مقبوضہ کشمیرمیں پی ڈی پی لیڈران و کارکنان کا قیدیوں کی رہائی کے حق میں احتجاج، کئی گرفتار

سرینگر//مقبوضہ کشمیر پولیس نے جمعرات کو سرینگر میں کئی پی ڈی پی لیڈروں اور حمایتیوں کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی پارٹی صدر محبوبہ مفتی سمیت سبھی کشمیری قیدیوں کو رہا کرنے کے حق میں احتجاج کرنے لگے۔
پی ڈی پی لیڈران اور حمایتی پارٹی صدر دفتر پر جمع ہوئے اور احتجاجی مارچ کرتے ہوئے باہر آئے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نعرے بلند کرتے ہوئے محبوبہ سمیت سبھی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے لگے۔
مظاہرین نے جونہی لالچوک کی طرف مارچ کی کوشش کی تو پولیس نے حرکت میں آکر کئی مظاہرین کو گرفتار کرکے اُن کا مارچ ناکام بنایا۔