بھارتی فوج نے سرحدی قصبے اوڑی کو محاصرے میں لے لیا اوڑی میں 30گھنٹوں سے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

سری نگر() بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے سرحدی قصبے اوڑی کو محاصرے میں لے  لیا ہے اور مواصلاتی سروسز بھی بند کر دی ہیں ۔ فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اوڑی میں دراندازی ہوئی ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر گوہالن علاقے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے ۔ اوڑی میں  30گھنٹوں سے وسیع پیمانے پر تلاشی  آپریشن جاری ہے ۔ تحصیل اوڑی میں ہر طرح کی مواصلاتی سروسز ت بندہین ۔حکام نے اوڑی میں لینڈ لائن، پوسٹ پیڈ بی ایس این ایل سمیت براڈ بینڈ کے علاوہ پرائیویٹ مواصلاتی کمپنیوں کی سروسزبند کردیں۔بھارتی فوج کی  15ویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ تلاشی آپریشن گزشتہ24گھنٹوں سے جاری ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہاں دراندازی کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ درانداز اِس طرف موجود ہیں یا وہ واپس اس طرف چلے گئے ہیں اور اس معاملہ کی ابھی تک واضح صورتحال سامنے نہیں آئی ہے