ایل او سی پر جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے دراندازی کی کچھ کوششیں کی گئیں لیکن جنگ بندی خلاف ورزیوںمیں کوئی اضافہ نہیں ہوا

سری نگر( )بھارتی فوج کی  15ویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا ہے کہ رواں برس فروری میں ہوئے جنگ بندی معاہدے کے بعد ایل او سی  پر جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔بادامی باغ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا  دراندازی کی کچھ کوششیں کی گئیں لیکن جنگ بندی خلاف ورزیوںمیں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ اوڑی میں گزشتہ24گھنٹوں سے جاری آپریشن کو ہم دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا  کہ ایل او سی  پر بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں فوج کی تلاشی کارروائیوں پر جی او سی نے کہاکہ تلاشی آپریشن گزشتہ24گھنٹوں سے جاری ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہاں دراندازی کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ درانداز اِس طرف موجود ہیں یا وہ واپس اس طرف چلے گئے ہیں اور اس معاملہ کی ابھی تک واضح صورتحال سامنے نہیں آئی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ، جی او سی 15کور نے کہا کہ آئی جی پی اور ڈی جی پی کے مطابق ، یہاں تقریبا 70سے60 غیرملکی  عسکریت پسند سرگرم ہیں۔