آن لائن گیم پب جی کی بحالی پر عامر لیاقت کا ٹوئٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے فوری طور پر  بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت حسین نے عدالت  کے اس  فیصلے کو مثالی  قرار دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جا ری کیا ہے۔

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ پب جی کی بندش پر جتنے “سب جی حضوری “میں لگے ہوئے تھے وقار ذکا نے “ہٹ جی” کر کے سب کو ہٹا دیا، عدالت کا ایک مثالی فیصلہ، تفریح اور غیر نصابی سرگرمیوں سے دور اہلیان پاکستان کے پاس چند ہی تو ذرائع ہیں کیا انہیں بھی ان سے چھین لیا جائے۔

انھوں نے اپنی اس ٹوئٹ میں وقار ذکا کا شکریہ بھی ادا کیا جس کے بعد وقار ذکا نے بھی جوابا شکریہ ادا کیا ۔