ادھم پور میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹ شدید زخمی بھی ہوئے

جموں( ) جموں  کے ضلع  ادھم پور میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر  گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ منگل کو ضلع ادھم پور کے شیو گڑھ دھار علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹ شدید زخمی بھی ہوئے۔ فوجی ترجمان کے مطابق  دونوں پائلٹوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔